English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں ہلاکتوں پر خاموش نہیں رہا جاسکتا، امریکی نائب صدر

امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ یہ بات انہوں نے اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد کہی۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کی تھی جس میں اسرائیل کے لیے امریکا کی فوجی امداد کے حوالے سے بات چیت کی ہوئی تھی اور غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اختلافات دور کرنے پر بھی بات ہوئی تھی۔

کملا ہیرس نے بنیامین نیتن کاہو کی واشنگٹن آمد کے موقع پر مظاہروں کی بھی مذمت کی ہے۔ دارالحخومت کی اہم ترین سرکاری عمارتوں کے سامنے ہزاروں مظاہرین نے جمع ہوکر مطالبہ کیا تھا کہ امریکی حکومت اسرائیل کے لیے فوجی امداد روک دے کیونکہ یہ امداد غزہ میں نہتے شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔

کملا ہیرس نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کی آمد پر مظاہرے کسی بھی اعتبار سے ناروا تھے۔ مظاہرین نے امریکی پرچم نذرِ آتش کرتے ہوئے واشنگٹن یونین اسٹیشن کی دیواروں پر غزہ کے حق میں نعرے بھی لکھے جس کی ری پبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے۔

مظاہرے اُس وقت ہوئے جب اسرائیلی وزیرِاعظم امریکی کانگریس سے خطاب کر رہے تھے۔ کملا ہیرس نے ان مظاہروں کو غیر محبِ وطن رویے کا مظہر قرار دیا۔

ایک بیان میں کملا ہیرس نے کہا کہ حماس سے وابستہ افراد کو کسی حال میں برداشت نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس تنظیم نے اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے ہٹانے اور یہودیوں کو قتل کرنے کے ارادوں کو کبھی چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں کملا ہیرس نے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اُس پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔

اسرائیلی کو قتل و غارت روکنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔ غزہ میں ہلاکتوں پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ اب جنگ بندی ناگزیر ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کملا ہیرس نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو انتہائی نوعیت کے مصائب کا سامنا ہے۔

خواتین اور بچوں کو بہت زیادہ مصائب جھیلنا پڑے ہیں۔ اُن کی ہلاکتیں بھی بہت زیادہ ہیں۔ بہت سے لوگ تیسری یا چوتھی بار بے گھر ہوئے ہیں۔ وہ اپنی ہی سرزمین پر بے یار و مددگار پڑے ہیں۔ یہ سب کچھ انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے