اسلام آباد: یکم اگست سے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں ان اہم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دن کے دوران بالترتیب 2 ڈالر اور 3 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 31 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرے گی ۔
خیال رہے کہ 16 جولائی کوحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا ۔ جس کی وجہ سے پیٹرول 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل 284 روپے فی لیٹر ہے ۔
نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 272 روپے سے اوپر رہے گا جبکہ ڈیزل 275 روپے فی لیٹر کے قریب رہے گا، بشرطیکہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ نہ کرے ۔

