English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی بہت زیادہ مہنگی ہے مگر آئی پی پیز پر بات کرنا قبل از وقت ہے،وفاقی وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد:وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ بجلی بہت زیادہ مہنگی ہے مگر  آئی آئی پی پیز کے حوالے سے جو بھی باتیں چل رہی ہیں، اس سلسلے میں تمام آپشنز ہمارے پاس ہیں، لیکن فی الحال آئی پی پیز پر کوئی بات کرنا قبل از وقت ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ ڈسکوز کی نجکاری سے حالات بہتر ہوں گے، کچھ شہر ایسے ہیں جہاں 70 سے 86 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے، بجلی چوری پر کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی ہو گا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا حکم ہے کہ نجکاری اسی وقت ہو گی جب غریب کی پروٹیکشن حتمی بنا دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پیٹرولیم نرخ مقرر کرنے کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیرپٹرولیم مصدق ملک کا مزید کہنا تھا وزیراعظم شہبازشریف کے ذہن میں صرف 3چیزیں ہیں، اولین ترجیح غریب کےبچے کو روزگار دینا، دوسرامہنگائی اور تیسرا غربت کوختم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے