English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی بلوں پر ٹیکسز میں کمی کیساتھ حکومت اپنے اخراجات کی بھی قربانی دے، مفتاح اسماعیل

applied in the budget

کراچی:عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجلی کے بلز میں ٹیکسز کم کرنے کے ساتھ حکومت اپنے اخراجات میں بھی قربانی دے۔

پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا کہ حکومت جولائی تا ستمبر گھریلو بجلی کے گھریلو صارفین کے بلز میں ایڈوانس انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ختم کردے تو یہ بلز 24 فی صد تک کم ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت اپنے اخراجات کی بھی قربانی دے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلز نہ صرف پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ بن رہے ہیں بلکہ یہ ن لیگ کو بھی عوام سے دُور کررہے ہیں۔ عوام سے قربانی لینے والے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ قربانی دیں۔

انہوں نے کہا کہ کپیسٹی چارجز میں46 فیصد رقم وفاقی حکومت کو جاتی ہے، فرنس آئل اور ایل این جی پر ٹیکس لیا جارہا ہے، حکومتی ملکیت کے 4 ار ایل این جی پلانٹس ٹیکس کم کیا جائے، جو پاور پلانٹس گرڈ پر چل رہے ہیں ان کے ایندھن پر ٹیکس ختم کیا جائے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومتیں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی  کے لئے 400 سے 500ارب روپے کے اخراجات ختم کرے، پی ایس ڈی پی کے حجم میں 50ارب روپے کم کیا جائے۔چائنیز آئی پی پیز سے اگر ساورن گارنٹی ڈیفالٹ کیا تو ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔  بل نہ دینے والوں بجلی چوری کرنے والوں اور لائن لاسز کا خمیازہ مڈل کلاس ملازمت پیشہ بھگت رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو افراط زر میں کمی کے تناسب سے پیر کو شرح سود میں کمی کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے