ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھاری مالیت کی سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس گرفتار

قومی ایئر لائن کی ایک ایئر ہوسٹس کو ایک لاکھ 40 ہزار سعودی ریال اسمگل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ ایئر ہوسٹس لاہور سے دبئی کی پرواز پر تعینات تھی۔

کسٹمز کے کلکٹر علی عباس گردیزی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے سعودی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کی جانے والی ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر پی آئی اے کے عملے کی نگرانی سخت کردی گئی۔ شک کی بنیاد پر جب ایک ایئر ہوسٹس کی تلاشی لی گئی تو ایک لاکھ 40 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔

ایئر ہوسٹس نے یہ رقم اپنی جرابوں اور زیرِ جامہ میں چھپا رکھی تھی۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے ایئر ہوسٹس کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو عدالت سے اُسے قید و جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے اور ملازمت بھی ختم کردی جائے گی۔ محکمہ جاتی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کو بدنام کرنے والی کسی بھی حرکت کے مرتکب ملازمین کو کسی صورت معافی نہیں نکل سکتی۔

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو لاہور کے ایک میجسٹریٹ کے روبرو پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں