راولپنڈی ( نمائندہ جسارت)دھرنا انتظامیہ نے کنٹینرکواسٹیج بنا لیا، ناشتے میں آلوکے نان کے ساتھ تواضع کی گئی ہے۔ الصبح شروع ہونے والی بارش نے مری روڈ کو گھیرلیا۔دھرنا شرکا نے میٹروپل سمیت دیگر محفوظ مقامات پر پناہ لی تاہم پنڈال میں بچھی قالین اوردریاں گیلی ہوگئیں۔ گزشتہ چھوٹے اسٹیج کی اب کنٹینرنے لے لی۔دھرنا قائدین کے خطابات کے لیے کنٹینرپرساؤنڈ سسٹم سمیت دیگرلوازمات کو ترتیب دے دیا گیا ہے۔
