تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور اتحادیوں کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر مختلف ممالک کی ائر لائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔ ایران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران اور اتحادیوں کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے خوف کے باعث مختلف عالمی ائر لائن کمپنیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔ جن ائرلائنز نے اب تک اسرائیلی کے لیے اپنی پروازیں معطل کی ہیں ان میں بھارت کی ائر انڈیا، اٹلی کی آئی ٹی اے ائر ویز، جرمنی کی لفتھانسا ائرلائن، بلجیم کی برسلز ائرلائن، سوئزرلینڈ کی سوئس ائر لائن اور امریکا کی یونائیٹڈ اور ڈیلٹا ائرلائنز شامل ہیں۔ جرمنی اور سوئزرلینڈ کی ائیرلائنز نے 8 اگست تک جب کہ اٹلی کی آئی ٹی اے ائر ویز نے 6 اگست تک اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔