English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

۔9 مئی واقعات کی تحقیقات: جوڈیشل کمیشن تشکیل کیلیے خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول

القمر

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے لکھا گیا خط پشاور ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کی درخواست کی ہے، اس حوالے سے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے خط پشاور ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا ہے۔خط موصول ہونے کے بعد جوڈیشل کمیشن کے لیے جوڈیشل افسر کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ قبل ازیں ایڈووکیٹ جنرل نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لیے مراسلہ ارسال کیا تھا۔صوبائی کابینہ نے 27 جون کو 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی، جس کے تناظر میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے 29 جولائی کو پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن کے لیے جج مقرر کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے