ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ بھر میں تیز بارش کا سلسلہ جاری

کراچی:سندھ بھر میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے بھی کئی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے، ضلع قلات میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، دادو سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اندرون سندھ میں کافی تیز بارش ہونے کے سبب کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،  اندرون سندھ کے رہائشی حکومت کی نااہلی کے سبب بے یاروں مددگار بارش میں بھیگ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے اگست میں ریکارڈ توڑ بارش کی پیش گوئی کی ہوئی ہے، لیکن صوبائی حکومتی وزرا بارش میں حفاظتی اقدامات کرنے کے بجائے کہہ رہے کہ ہماری دعا ہے کہ اتنی بارش ہو، جس میں ہماری نااہلی چھپی رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں