پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقہ 171 سے رکن اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق ممتاز مصطفیٰ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے جو ہارٹ اٹیک کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے۔
ممتاز مصطفیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا، وہ این اے 171 رحیم یار خان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ممتاز مصطفیٰ بہترین انسان اور ایک منجھے ہوئے وکیل تھے

