English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایف آئی اے سائبر کرائم ٹکے کے کام کا نہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ ایف آئی اے سائبر ونگ کے پاس اپنے شعبے کی کوئی مہارت نہیں لہٰذا وزیراعظم سےگزارش ہے اسے بند کروادیں۔

عظمیٰ بخاری کا لاہورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحبہ معاملے کو سمجھتی ہیں، میرے خیال میں چیف جسٹس صاحبہ معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہتی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کے پاس اپنے شعبے کی کوئی مہارت نہیں اور یہ ٹکے کے کام کا نہیں، سائبرکرائم کو کچھ نہیں پتا ان کو یہ بھی نہیں پتا کہ انہوں نے کیا کرنا ہے، وزیراعظم سے گزارش ہے کہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ بند کروا دیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ چیز روکنا ہو گی ورنہ آج میں ہوں کل کوئی اور ہوگا، کس نے انہیں عزتیں اچھالنے کا اختیار دیا ہے؟ جب سے یہ فتنہ پارٹی کا وجود سامنے آیا تب سے یہ گند سامنے آیا، فیک ویڈیو کی تربیت نہ گھر کی ہے اور نہ ہی پارٹی کی ، ورنہ یہ سب ہمیں بھی کرنا آتا ہے جب کہ بشریٰ بی بی کی کوئی ڈیپ فیک ویڈیو نہیں بنائی گئی، بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح کیا تو کیا یہ میری غلطی ہے؟

ان کا مزید کہنا تھاکہ میرے بیٹے کے ساتھ میری تصویر لگا کر جو کچھ کہا جا رہا ہے، کسی کو شرم آئی؟ میں زندگی کی آخری سانس تک اپنا کیس لڑوں گی، میں ہر حد تک جاؤں گی اور انصاف کے تمام دروازے کھٹکھٹاؤں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے