English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کے پاس مذاکرات کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں، عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے رہنما عمر ایوب  کاکہنا ہے کہ محمود اچکزئی کو رابطوں کیلئے حکومت سے بات کرنے کا اختیار ہے، حکومت کے پاس بات چیت کرنے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر  نے کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے اور نہ ہی اس کے پاس بات چیت کرنے کا مینڈیٹ ہے، پی ٹی آئی والوں کی گرفتاریوں اور تشدد سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت بات چیت کے لئے سنجیدہ نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے غریب کا چولہا جلانا مشکل ہوگیا ہے، عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہورہی ہے، حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، معیشت سنبھالنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے