ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم ٹیگ کی سہولت 15 اگست تک ملک بھر میں فری  دستیاب ہوگی، این ایچ اے

اسلام آباد:نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ایم ٹیگ کی سہولت 15اگست تک ملک بھر میں شہریوں کے لیے بغیر کسی قیمت کے دستیاب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مستقبل قریب میں صرف ایم ٹیگزسے لیس گاڑیوں کو ہی موٹر ویز پر چلنے کی اجازت ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  این ایچ اے کے ترجمان  نے عوام کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتے ہوئے درخواست کی کہ  وہ جلد از جلد اپنے ایم ٹیگزمفت حاصل کریں، نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں 16اگست سے لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11)کے لیے ایم ٹیگزلازمی ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   بتدریج، کسی بھی موٹر ویز پر چلنے والی گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگزلازمی ہو جائے گا، این ایچ اے کے مطابق  ایم ٹیگ سسٹم نہ صرف وقت بچاتا ہے بلکہ مسافروں کے اخراجات کو بھی کم کرتا ہے، یہ نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عوامی رقوم کو شفاف ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے ہینڈل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں