English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ کا اسرائیل کیخلاف مقدمے میں شامل ہونے کا اعلان

القمر

انقرہ‘تل ابیب(مانیٹرنگ دیسک) ترکیے نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے کیس میں شامل ہونے کے لیے اپنی درخواست باقاعدہ طور پر جمع کرادی ہے۔ترک خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق ترکیے کے نائب صدر سیودیت یلماز نے بتایا کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے معاملے پر ذمے دار ٹھہرانا ضروری ہے۔سیودار یلماز نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ملک کی جانب سے تیار کی گئی جامع فائل قانون کی بالادستی اور اسرائیل کو مجرم ٹھہرانے کے حوالے سے اہم اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی اقدار، بین الاقوامی قانون اور اداروں پر اعتماد اس حوالے سے جڑا ہوا ہے کہ یہ عمل کیسے منطقی انجام کو پہنچتا ہے۔ترک نائب صدر نے بتایا کہ ہم اس کیس کی پیروی اس وقت تک کریں گے جب تک گزشتہ اکتوبر سے 40 ہزار بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرنے والے نسل کشی کے مرتکب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور اس کی حکومت کو سزا نہیں دی جاتی جس کے وہ حق دار ہیں، ہم اس وقت فلسطین سے تعاون جاری رکھیں گے جب تک 1967ء کی سرحد کے مطابق آزاد خود مختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی۔علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے ایک وفد 15 اگست کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا اور دیگر ثالثوں کی تجویز پر15اگست کو مذاکرات کے لیے ایک وفد بھیجے گا، جس کے مقام کا تعین بعد میں کیا جائے گا ۔ وفد کی روانگی کا مقصد فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد کی تفصیلات طے کر نا ہے۔قبل ازیں مصر، قطر اور امریکا کے رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں فریقین سے 15اگست کو دوحہ یا قاہرہ میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیاہے۔علاوہ ازیںاسرائیلی حکومت نے ناروے کے 8سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا، جس کی یورپی یونین نے مذمت کی ہے۔ اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ناروے نے فلسطین کے مسئلے پر یک طرفہ پالیسی اپنائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے