English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب:  محکمہ موسمیات نے شدیدبارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

 ریاض:سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے اس ہفتے کے وسط تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ریاض، مدینہ منورہ اور نجران ریجن میں موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط اور ہدایات پر عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ  موسم کی صورتحال سے متعلق ہدایات پر عمل کیا جائے، ڈیموں، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور گرد ونواح میں موسلا دھار بارشوں کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے تھے جبکہ تین افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے