English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہترزندگی کی تلاش میں دیہات سے شہروں کی طرف ہجرت بڑھ گئی

القمر

کراچی(نمائندہ جسارت)بہتر زندگی کی تلاش میں دیہات سے شہروں کی طرف ہجرت بڑھ گئی۔ ٹاپ لائن سروے کے مطابق پاکستان کا شمارجنوبی ایشیا میں بڑھتی شہری آبادی والے ممالک میں ہونے لگا ہے، جہاں روزگار کے لیے دیہی آبادی کوشہروں کی طرف کھینچ رہی ہے۔ٹاپ لائن سروے کے مطابق شہری آبادی میں اضافہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دیکھاگیا۔ 6سال میں شہری آبادی 7کروڑ 57لاکھ سے بڑھ کر9کروڑ 38لاکھ ہوگئی 6سال میں شہری آبادی کی شرح 36فیصد سے بڑھ کر39فیصد ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دیگر صوبے کے برعکس خیبرپختونخوا اور
اسلام آباد میں شہری آبادی کی شرح میں کمی ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں شہری آبادی کی شرح16.5 فیصد سے کم ہوکر15.01 اور اسلام آبادمیں شرح.37 50 فیصد سے کم ہوکر.9 46 فیصد رہ گئی۔
بہتر زندگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے