English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونان کے جنگلات میں آتشزدگی‘ درجنوں گھر اور گاڑیاں خاکستر

یونان کے جنگل میں آتش زدگی کا منظر‘ چھوٹی تصویر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی کے چھڑکاؤ کی ہے
یونان کے جنگل میں آتش زدگی کا منظر‘ چھوٹی تصویر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی کے چھڑکاؤ کی ہے

ایتھنز(انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے جنگلات میں لگنے والی خوف ناک آگ نے درجنوں گھروں اور گاڑیوں کو جلا کر راکھ کردیا۔ آتش زدگی کے باعث اسپتال سمیت 11قصبے اور دیہات خالی کرالیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مئی سے لے کراب تک یونان کے جنگلات میں کئی مقامات پر آگ بھڑک چکی ہے۔ تازہ ترین آتشزدگی نے حکام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ رضاکاروں سمیت 560 فائر فائٹرز، 17 پانی برسانے والے طیارے اور 15 ہیلی کاپٹر مشن میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے