English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی: یوم آزادی پر گورنر ہاؤس عوام کیلیے کھلا رکھنے کا اعلان

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے تمام دروازے عوام کیلیے کھلے ہوں گے، کل پانچ لاکھ لوگوں کی آمد متوقع ہے جس کیلیے باغ جناح بھی عوام کیلیے کھولا جا رہا ہے جو گورنر ہاؤس کے ساتھ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ فوارہ چوک سے لے کر شائقین کمپلیکس تک اسکرینں لگی ہوں گی۔ ہم نے صرف عوام کیلیے یہ سب کیا، سکیورٹی خدشات ہیں لیکن اس کے باوجود یہ سب اہتمام کیا، 14 اگست کو پہلی بار لیز شو بھی گورنر ہاؤس میں ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں مختلف اسٹالز لگائے جائیں گے جس میں ایک روپے میں کھانے کی چیزیں ملیں گی۔  گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کل میری خصوصی دعوت پر گورنر ہاؤس آئیں گے جبکہ معروف گلوکار عاطف اسلم اور آرٹس کونسل سے منسلک دیگر فنکار بھی یہاں پرفارم کریں گے۔ جبکہ ٹریفک پلان آج سوشل میڈیا سائٹ پر لگا دیا جائے گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آج عوام میں موبائل فونز اور دیگر انعامات تقسیم کیے جائیں گے، جشن آزادی پر تمام سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پلان آج سوشل میڈیا سائٹ پر لگا دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے