English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی پی ٹی آئی  کا ملٹری ٹرائل ہونے کا امکان بڑھ گیا، فیصل واوڈا

اسلام آباد :سینیٹر  فیصل واوڈا نے   کہا ہے کہ  لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے کورٹ مارشل کے بعد  بانی پی ٹی آئی  کا بھی ملٹری ٹرائل ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے، پاکستان کے 40فیصد مسائل گزشتہ رات حل ہوگئے، اب ملک میں سیاسی جماعتیں “اچھے بچے” بن جائیں گی اور سیدھی سیاست کریں گی۔ 

   فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ کئی سالوں سے پیش گوئی کر رہے تھے کہ ایسا وقت ضرور آئے گا، اور اب وہ وقت آ چکا ہے۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستان کا موسم سیاسی اعتبار سے گرم ہوتا جا رہا ہے، اور اگست اور ستمبر کے مہینے میں مزید گرما گرمی متوقع ہے۔

   انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے اپنے ادارے کا احتساب کرکے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان سب سے پہلے ہے، یہ معاملہ صرف سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید تک محدود نہیں بلکہ اس میں دیگر بڑی شخصیات بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے