English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مغربی بنگال میں بنگلا دیش کی گنجائش نہیں، ممتا بینرجی

کولکتہ : بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی نے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں پر پست درجے کی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں تو حالات خراب کرنے کا صرف بہانہ چاہیے۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بینرجی نے کہا کہ کولکتہ میں ایک جونیر ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے معاملے کو بہت زیادہ اچھالا جارہا ہے تاکہ ریاستی حکومت کے لیے معاملات خراب کیے جائیں۔ یہ سب کچھ بنگلا دیش کے حالات سے شہ پاکر کیا جارہا ہے۔

ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ جو کچھ بنگلا دیش میں ہوا وہ یہاں نہیں ہوسکتا کیونکہ یہاں وہ حالات کبھی نہیں رہے جو بنگلا دیش میں رہے ہیں۔ انہوں نے مغربی بنگال میں بہترین حکمرانی کی مثال دیتے ہوئے جیوتی باسو کے دور کا ذکر کیا اور بتایا کہ مغربی بنگال میں عام آدمی کے حالاتِ زندگی بہتر بنانے پر ہمیشہ غیر معمولی توجہ دی جاتی رہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مغربی بنگال اُن چند ریاستوں میں سے ہیں جہاں کرپشن برائے نام ہے اور سیاست دان پُرتعیش طرزِ زندگی کو پسند نہیں کرتے۔

ممتا بینرجی نے کہا کہ جو لوگ بنگلا دیش جیسی صورتِ حال پیدا کرنے کے درپے ہیں اُن سے انتہائی سختی سے نپٹا جائے گا۔ معیاری حکمرانی کی راہ میں کسی بھی نوع کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے