ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا بڑی بڑی تقاریر سے ملک ٹھیک ہو جائے گا، پی ٹی آئی رہنما کا حکومت سے سوال

راولپنڈی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ کیا بڑی بڑی تقاریر سے ملک ٹھیک ہو جائے گا، سچ بولنا پڑے گا،ملک کی یہ حالت سیاستدانوں اور اسٹیبلشمنٹ نے نہیں، سب نے مل کر  کی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے  کہا کہ جو ملک کے لیے کھڑا ہو گیا اس کو اڈیالہ جیل میں بند کر دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کا قصورتھا کہ امریکا کو کہا کہ ہم مداخلت نہیں کرنے دیں گے، سب کو اپنا قبلہ درست کرنا ہو گا، ملک میں 3 مارشل لا گزر چکے ہیں، بہتری کا سفر تب ہو گا جب یہ تسلیم ہو گا کہ ملک کا نقصان ہوا ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو باہر لانا ہو گا، قوم نے 8 فروری کو اپنا فیصلہ سنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کو ڈاون کردیا گیا، ایسے ملک میں انقلاب نہیں آئے گا، آئی ٹی سیکٹر کو بند کر کے لوگوں کے روزگار کو بند کردیا گیا ہے،بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں