ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید‎

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، غزہ پر صبح سے اسرائیلی بمباری کے باعث 30 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کے نصیرات، خان یونس، رفح اور الزوایدہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں خوراک کا بحران بھی انتہائی خطرناک شکل اختیار کرچکا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے کئی زخمی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 92 ہزار 401 تک پہنچ گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں