غزہ : وسطی غزہ کے قصبے زویدہ میں اسرائیلی حملے میں کم از کم 17 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ، اسرائیل نے انخلاء کے نئے احکامات جاری کرتے ہوئے حملے کیے ہیں ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 2 فوجی مارے گئے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فضائی حملہ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ حماس کے دو سینئر جنگجو شہید ہو گئے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل پہنچیں گے اور پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے، اسرائیل اور اسلام پسند گروپوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں لیکن اسرائیل جنگ بندی کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے خلاف ورزی کر رہا ہے ۔
انکلیو میں صحت کے حکام کے مطابق، زویدہ میں شہید ہونے والے زیادہ تر افراد ایک ہی خاندان سے تھے اور ان میں8بچے اور 4 خواتین شامل تھیں۔
فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا زاویدہ ان جگہوں میں شامل تھا جن کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور آیا وہاں کے لوگوں کو فوج کی ہدایات موصول ہوئی تھیں۔
یہ جنگ 7 اکتوبر کو شروع ہوئی جب حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں 1,200 لوگ مارے گئے اور 250 کے قریب یرغمال بنائے گئے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، اسرائیل کی اس کے بعد کی فوجی مہم میں 42ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

