فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، غزہ پر 24 گھنٹوں میں مزید 35 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے نے رفح، البریج کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 35 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
دوسری جانب امریکا کے شہر شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی نامزدگی کی تقریب کے باہر ہزاروں افراد نے غزہ جنگ بندی کیلئے مظاہرہ کیا، انہوں نے فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 40 ہزار 173 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 92 ہزار 743 تک پہنچ گئی ہے ۔

