English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی پی ٹی آئی کا فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت ہے، عطاتارڑ

We never put the issue

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا  عطا تارڑ  کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی مسلسل کوشش ہے کہ وہ اپنے بیانات سے اس معاملہ کو متنازعہ بنائیں، فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے فیض حمید کے ٹرائل اوپن کورٹ سے متعلق ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نےکہاکہ عمران خان  سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے دفاع کے بجائے، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا جواب دیں، بانی پی ٹی آئی کبھی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کو اثاثہ، کبھی ہیرو اور کبھی زیرو کہتے ہیں، لگتا ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی ذہنی طور پر کافی پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کیا ہے، نئے نسل روز ایک نئے فتنے کی وجہ سے اذیت کاشکا رہے،  سابق چیئرمین پی ٹی آئی لوگوں کو استعمال کر کے پھینکنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو محسن کشی میں مہارت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے