اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پیدائشی نابینا شخص کیلیے اہم ہدایت کی گئی ہیں، جس میں پیدائشی نابینا شخص پنشن دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکم دیا کہ ای او بی آئی محمد شہزاد کو والد کی پنشن کی ادائیگی یقینی بنائے، ای او بی آئی نے پیدائشی نابینا شخص کی پنشن ادائیگی کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، معذور شہری کے خاندان کے افراد وفات پاچکے جو پنشن وصول کررہے تھے۔
صدر مملکت نے کہا کہ شکایت کنندہ کو ریاست کی جانب سے بے رحمانہ حالت میں نہیں چھوڑا جا سکتا، افسوس کہ ای او بی آئی نے معذور شخص کے ساتھ سنگین بے حسی کا مظاہرہ کیا، ای او بی آئی نابینا شہری کو اپنے موجودہ فنڈز میں سے پنشن ادا کرے، محمد شہزاد نے وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کرائی تھی۔

