English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہدائے کربلا چہلم کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی وائد

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے شہدائے کربلا کے چہلم پر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، نوابشاہ، سکھر اورلاڑکانہ سمیت صوبے بھر میں پیر 26 اگست کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، اس موقع پر ڈرون کیمرے اڑانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے ایس ایس پیز کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر صوبے بھر کے سکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے