English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رابرٹ کینیڈی جونیئر ٹرمپ کی حمایت میں امریکی صدارت کی دوڑ سے دستبردار

واشنگٹن: سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ کینیڈی جونیئر، ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں امریکی صدارت کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق رابرٹ کینیڈی جونیئر آزاد حیثیت میں امریکی صدارت کا الیکشن لڑنے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ رابرٹ کینیڈی جونیئر نے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے بعد ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔

رابرٹ کینڈی جونیئر نے کہا ہے کہ سروے کے الیکشن میں میری موجودگی سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان اور کملا ہیرس کو فائدہ ہوگا۔ سابق ڈیموکریٹک صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نے کئی ڈیموکریٹس کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بہترین قرار دیا جبکہ کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ وہ رابرٹ کینیڈی کے سپورٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

دوسری جانب رابرٹ کینیڈی کی بہن کیری کینیڈی نے اپنے بھائی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے والد اور خاندان کےلیے انتہائی اہمیت کی حامل اقدار سے غداری اور ایک غمگین کہانی کا افسوسناک اختتام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے