English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں اے ٹی اینڈ ٹی آؤٹیج سے لاکھوں افراد بے رابطہ رہ گئے

امریکا میں ٹیلی مواصلات کے سب سے بڑے ادارے اے ٹی اینڈ ٹی میں ایک بڑی تکنیکی خرابی کے باعث لاکھوں صارفین کو گھنٹوں بے رابطہ رہنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ کالز بھی نہیں ہو پارہی تھیں اور ٹیکس میسیج بھیجنا بھی ممکن نہیں رہا تھا۔

ادارے کی انتظامیہ نے بتایا کہ اے ٹی اینڈ ٹی کی کارکردگی میں خرابی دراصل ایک سوفٹ ویئر میں پیدا ہونے والی خرابی سے رونما ہوئی۔ اے ٹی این ٹی کی خدمات کی بندش سے متاثر ہونے والے شہریوں میں ٹینیسی اور فلوریڈا کے کئی شہر شامل تھے۔ لاس اینجیلیس اور ارکنسا بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے شروع ہونے والی دیکھتے ہی دیکھتے پھیلتی چلی گئی اور یوں لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہزاروں شکایات درج کرائی گئیں تاکہ خرابی جلد از جلد دور کی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے