ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جامشورو،کار سے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد

جامشورو (نمائندہ جسارت) M9موٹر وے پر پولیس چیک پوسٹ نمبر 13 کے قریب ایس ایچ او جامشورو ارسلان احمد سولنگی نے تیز رفتار ی کے باعث کار کے اُلٹ جانے پر تلاشی لی تو لاکھوں روپے مالیت کی نشہ آور اشیاء، چھالیہ کی 23 بوریاں برآ مد ہوئیں، جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ جامشورو پولیس اسٹیشن پر اے ایس آئی علی بخش چانڈیو کی مدعیت میں منشیات ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چانگا کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی سے حیدرآ باد جانے والی کار جو منشیات سے بھری ہوئی تھی، اس کا پیچھا کیا جا رہا تھا، ڈرائیور نے اپنی گاڑی کا پیچھا ہونے پر کار کی اسپیڈ بڑھا دی، جس کے نتیجے میں کار بے قابو ہو کر اُلٹ گئی، جبکہ کار کا ڈرائیور موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ کار سے برآمد ہونے والی منشیات سے بھری بوریاں اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں