
خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کی 11 ریاستوں میں بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 173 ہو گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 505 تک پہنچ گئی،جب کہ 18 ہزار 665 مکانات مکمل اور 14 ہزار 947 مکانات جزوی طور پر منہدم ہوئے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں جولائی اور اکتوبر کے درمیان بارش کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہر سال سیکڑوں افراد ہلاک ہوتے ہیں اور ہزاروں مکانات اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ بارش اورسیلاب کے دوران ملک میں ہیضے کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔
