English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

القمر

پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد صوبے میں منکی پاکس کیسز کی تعداد 4 ہوگئی۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا، بیرون ملک سے
آنے والے 47 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ ایئر پورٹ پر سکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہوئیں، علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا اور اب پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹر ارشاد علی نے مزید بتایا کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور ہسپتال میں زیرعلاج ہے، مریض کا تعلق پشاور سے ہے، ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا۔یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال منکی پاکس وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے