English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کا خارکیف پر بڑا فضائی حملہ‘ 2ہلاک‘ 47زخمی

یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی حملے میں عمارت تباہ ہوگئی ہے

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی فضائی حملوں میں 2خواتین ہلاک اور 47افراد زخمی ہو گئے ۔ خارکیف کے گورنر اولیہ سینی ہوبوف نے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں 5بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ماسکو پر الزام عائد کیا کہ وہ جان بوجھ کر شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تباہ ہونے والی عمارتوں میں ایک سپر مارکیٹ اور ایک اسپورٹس کمپلیکس بھی شامل ہے جہاں رہائشی روزانہ جاتے ہیں۔ ادھر یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے حملوں کے تناظر میں کہا کہ روس ایک بار پھر خارکیف کو دہشت زدہ کر رہا ہے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یوکرینی صدر نے ایک بار پھر اپنے مغربی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ یوکرین کو اپنے دفاع کے لیے ہر وہ چیز دیں جس کی اسے ضرورت ہے۔ خارکیف کے سربراہ اولیہ سینی ہوبوف نے کہا کہ کم از کم 10 مختلف روسی حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں بیلسٹک میزائلوں کا استعمال بھی شامل ہے۔ کچھ علاقوں میں لوگ ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے 158 سے زائد ڈرون طیاروں نے دارالحکومت ماسکو سمیت ملک کے 15 علاقوں کو نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے