حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ ارسا ایکٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ،سندھ دشمنی قبول نہیں کی جائے گی ، پیپلزپارٹی اقتدار کی ہوس میں سندھ دشمن سازشیں قبول کررہی ہے ،وفاق اور پنجاب سندھ کو بنجر کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت ارسا ایکٹ میں تبدیلی لاکر سندھ پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے ،سندھ اپنے حصے کا پانی دینے کے بجائے سندھ کے پانی پر مزید ڈاکے مارنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا ارسا ایکٹ میں ترمیم کے متعلق اجلاس ایوان صدر میں ہوا جس میں آصف زرداری نے غیرآئینی طور پر سندھ دشمن عمل کی منظوری دے دی ہے جس کی قومی عوامی تحریک اور سندھ کے عوام اس سندھ دشمن عمل کی سخت مذمت کرتی ہے اور مزاحمت کی جائے گی، ارسا ایکٹ میں تبدیلی گریٹر تھل کینال کالا باغ ڈیم اور دوسرے ڈاکو منصوبوں جتنی ہی سندھ دشمن اور خطرناک سازش ہے، سندھو دریا سندھ کی سانس ہے جو کام ضیاالحق اور پرویز مشرف بھی نہ کرسکے وہ کام آصف زرداری اقتدار کی خاطر کر رہا ہے ، سندھ کے عوام سندھو دریا کے خلاف کسی بھی سازش کو قبول نہیں کرے گی ،وفاقی حکومت اور آصف زرداری سندھ کو دیوار سے نہ لگائیں اور سندھ دشمن سازشیں بند کریں ۔
