سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا نے دشمن ملک سے مچھروں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دے دیا ہے اور انہیں روکنے کے لیے شمالی کوریا سے متصل سرحد پر مشین لگا دی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی کوریا نے شمالی اور جنوبی کوریا کو تقسیم کرنے والی سرحد کے قریب ایک نگرانی کا آلہ 24-7 نصب کیا ہے، جو میزائلوں یا فوجیوں کی نقل وحرکت پر نظر نہیں رکھتا، بلکہ ملیریا لے جانے والے ان مچھروں کو پکڑتا ہے ۔
