English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں اب بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرقائد اب بارش کا کوئی امکان نہیں اور آئندہ ماہ موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر ہے۔

چیف میٹرولو جسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں وسط ستمبر تک بارش کا امکان نہیں اور اکتوبر میں بھی موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے لیکن اکتوبر میں ہیٹ ویوز کا بھی امکان ہوتا ہے اس لیے بارش سے متعلق فی الحال پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ سندھ کے علاقے تھرپارکر، عمرکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں آج اور کل ہلکی بارش ہوسکتی ہے جب کہ مون سون ہوائیں وسط ستمبر سے سندھ سے واپس لوٹنے لگتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے