English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملکی ایئر پورٹس پر آپریشنل مسائل: 7پروازیں منسوخ، 15 سے زائد میں تاخیر

suffering operational problems

کراچی:  ملکی ایئرپورٹس پر آپریشنل مسائل کا سامنا ہونے کی وجہ سےمختلف ایئر لائنز کی آج 7 پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 15 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دمام سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 کو ملتان میں اتار لیا گیا۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر کی 4 پروازیں، کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306، لاہور سے شارجہ کی پرواز پی کے 158 اور اسلام آباد سے شارجہ جانے والی نجی ایئر لائن کی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور سے ابوظہبی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 430 آٹھ گھنٹے اور کراچی کے لیے نجی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

مسقط سے کراچی آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے