English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ممبرسازی مہم کے سلسلے میں آج چوک گھنٹہ گھر پر کیمپ لگے گا

القمر

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)ملک گیر ممبرسازی مہم کے سلسلہ میں جماعت اسلامی آج (بروزہفتہ) شام 4بجے چوک گھنٹہ گھرمیں کیمپ لگائے گی جہاں عام شہریوں کو جماعت اسلامی کا ممبر بننے کی اپیل کی جائے گی اور بذریعہ ایپ عام افراد کو بطور ممبررجسٹرڈ کیاجائے گا۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیرجاویدقصوری کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ کے مطابق حافظ نعیم الرحمن کی ہدائت پر جماعت اسلامی ملک بھر میں 50 لاکھ نئے ممبرزبنائے جائیں گے جبکہ اگلے مرحلے میں عوامی کمیٹیاں بنائیں گے ۔رابطہ عوام مہم میں نوجوانوں کو سب سے زیادہ ہدف بنایا جائیگا۔ رابطہ عوام مہم کے دوران جماعت اسلامی کے مردوخواتین کارکن گھر گھر جا کر لوگوں کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔عوام کو حکومتی ظلم، بجلی کی قیمتوں میں اضافے، بے جا ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف منظم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے اور وہ تبدیلی صرف جماعت لاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان و سائل سے مالا مال ہے جس کامستقبل روشن ہے، یاشرافیہ کا نہیں 25 کروڑ عوام کا ملک ہے، جس میں 65فیصد یوتھ ہے، ہمیں ظالموں کا مقابلہ کرنا ہے، پاکستان کو مافیا سے نجات دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی خدمت سے پوری قوم واقف ہے، ہم بنو قابل پروگرام کے ذریعے ملک بھر میں لاکھوں نوجوانوں ، بچے،بچیوں کو فری آئی ٹی کورسز کرا رہے ہیں، ہمارے منظم و متحرک حلقہ خواتین اور مینارٹی ونگ ہیں، ہم مسالک کی بنیاد پر نہیں بلکہ خالصتاً دین کی بنیاد پر لوگوں کو جوڑتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے