English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد،یوم دفاع پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تحت ریلیاں

القمر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں یوم دفاع بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے کی ریلیاں ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں یوم دفاع بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں کی جانب سے یوم دفاع پاکستان ریلی ڈسٹرکٹ پریس کلب سے قومی شاہراہ تک کا اہتمام کیا گیا۔ریلی کی قیادت صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب صدر حاکم علی ایری کر رہے تھے۔ اس میں راجا سرکی، رجب علی بروہی، انجینئر اعجاز میمن، دوست محمد لاشاری، اسد علی مغل، محمد صدیق ٹالانی، ایم ڈی عمرانی، حضور بخش سومرواور جمال الدین لانگاہ ودیگر شریک تھے۔اس موقعے پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ پاک افواج اور عوام ایک سکے کے دو رخ ہیں، جب کبھی وطن عزیز کو ضرورت ہوئی ہے اور ہوگی اپنے وطن کے دفاع کے لئے عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ تیار ہے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، پاک فوج پاکستان کی شان و شوکت ہے اسی کی بدولت پاکستان کو کوئی بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت بھی نہیں کر سکتا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ڈی سی آفس سے ریلی نکالی گئی جس میں اسکول کی طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے