فیصل آباد (صباح نیوز)علاقہ شیخو پورہ روڈپرریس لگاتی 2مسافر بسوں کے تصادم میں ماں بیٹا جاں بحق اور3افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد سے لاہورجانے والی 2مسافربسیں ریس لگاتی ہوئی لاہورجارہی تھیں، گٹ والا پل کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے ساتھ ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 40سالہ شمائلہ ارشداوراس کا12سالہ بیٹا عبدالہادی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔زخمیوں کوطبی
امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ماں بیٹے کی نعشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے سپردکردی گئیں۔ذرائع کے مطابق دونوں بسوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے بسوں کو قبضہ میں لے لیا ہے-
