English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاپتا شہری کی بازیابی کیس میں آئی جی اسلام آباد کی عدالت طلبی

اسلام آباد:لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق کیس میں ہائی کورٹ نے پولیس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو عدالت طلب کرلی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے لاپتا شہری فیضان عثمان کے والد کی درخواست پر سماعت کی، جس میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ بطور وکیل اور اسٹیٹ کونسل کے علاوہ پولیس حکام عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکلا نے عدالت کو بتایا کہ پیر کے روز فیضان کو چھوڑ دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اس سلسلے میں کوئی تفتیش کی گئی یا نہیں؟ جس پر پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ تاحال تفتیش نہیں کی گئی، ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی تھی، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ لاپتا شہری کو چھوڑے ہوئے چار دن ہوگئے اور ابھی تک تفتیش نہیں کی جا سکی؟۔

بعد ازاں عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کیا اور آئی جی اسلام آباد کے آنے پر سماعت دوبارہ شروع کی، جس میں عدالت نے آئی جی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار  دیتے ہوئے آئندہ ہفتے تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور سماعت ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے