English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرنٹ لگنے سے33 شہریوں کی ہلاکت: نیپرا کا کے الیکٹرک پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ

fatal accidents

  اسلام آباد: سال 2022  اور 2023میں کراچی میں کرنٹ لگنے سے  33 شہریوں کی ہلاکت کے کیس میں نیپرا نے کے لیکٹرک پر جرمانہ عائد کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقنیپرا نے جاری شوکاز نوٹس پر کے الیکٹرک کا جواب مسترد کر تے ہوئے  ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے، نیپرا نے کے الیکٹرک پرجرمانہ لگانے کے فیصلے کا حکم نامہ جاری کردیا، 15 روز میں جرمانے کی رقم نامزد کردہ بینک میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایک متاثرہ خاندان کے لواحقین کو 35 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک متاثرہ محمد اسلم کے خاندان کے وارث کو ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی۔

 حکم نامے میں کہا گیا کہ نیپرا نے اگست 2023 میں کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، کے الیکٹرک شوکاز نوٹس کے جواب پر نیپرا کو مطمئن نہیں کرسکا، 23-2022 میں 33 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔

نیپرا نے حکم نامے میں مزید کہا کہ شہریوں کی ہلاکت پر کیالیکٹرک کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا، کے الیکٹرک، نیپرا قوانین پرعمل درآمد کرانے میں ناکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے