English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملٹری حراست میں دینے کا خدشہ، عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: ملٹری حراست میں دیے جانے کے خدشے  پر  عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے ملٹری کورٹ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے