English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کمشنر شہید بے نظیر آباد کا پولیو مہم کے تیسرے روز نوشہرو فیروز کا دورہ

القمر

نوشہرو فیروز (جسارت نیوز) کمشنر شہید بے نظیر آباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے خصوصی انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز ضلع کا دورہ کیا۔ انہوں نے مورو اور نوشہرو فیروز تحصیلوں میں قائم پولیو کی ٹرانزٹ، فکس اور موبائل ٹیموں کا معائنہ کیا، اس کے علاوہ تعلقہ اسپتال مورو میں قائم ٹیم سپورٹ سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔ کمشنر شہید بینظیر آباد کے تعلقہ اسپتال کے دورے کے موقع پر تعلقہ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد یاسین بلال کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دیں کہ متعلقہ ایم ایس کے خلاف قانونی کارروائی اور اس کی رپورٹ کمشنر آفس کو فراہم کی جائے۔ بعد ازاں کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے مورو یوسی 2 کی ٹیم 4 کے لالو ماچھی گوٹھ میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے کام کا معائنہ کیا، والدین سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے متعلق معلومات لی اور پولیو ٹیم کا ریکارڈ چیک کیا۔ اس موقع پر یوسی میڈیکل افسر نجمہ رند نے پولیو ٹیموں کے کام کے متعلق کمشنر کو آگاہی دی، کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے حوالے سے مقرر کردہ ہدف کے حصول، پولیو ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ کے علاوہ مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے