English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فنڈز کی عدم دستیابی: خیبرپختونخوا میں ائیر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہوسکا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا ائیر ایمبولینس منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کے پی حکومت نے بجٹ میں ائیر ایمبولینس کے لیے رقم مختص کی تھی مگر محکمہ خزانہ نے ائیر ایمبولینس کے لیے ابھی تک رقم جاری نہیں کی جبکہ ہیلی کاپٹر کو ائیر ایمبولینس کے طور پر استعمال کرنے کے لیے موڈیفکیشن بھی کرانی ہے۔

فوکل پرسن ائیرایمبولینس کمیٹی خورشید خان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، محکمہ خزانہ کو رقم جاری کرنے کے لیے درخواست کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج وفاقی اور صوبائی اداروں نے ائیر ایمبولینس کے لیے مکمل تعاون کیا ہے اور ڈونرز منتظر ہیں کہ منصوبے پر کام شروع ہو۔

دوسری جانب مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سے سمری آئے گی تو فنڈز جاری کر دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے رواں سال اپریل میں حکام کو 4 ماہ کے اندر ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے