English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمنی حوثیوں کے حملے پر  اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی

تل ابیب:یمنی حوثیوں کے حملے پر  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے والے بھاری قیمت ادا کررہے ہیں، ہمیں نقصان پہنچانے والے غزہ کو دیکھ لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے یمنی حوثیوں کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ہم اپنے دشمنوں نے نمٹنا جانتے ہیں، ہمارے دشمن ہمیں کمزور نہ سمجھیں، یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل پہلے ہی حملہ کرچکا ہے، اسرائیل لبنان سرحد کو بھی جلد محفوظ بنائیں گے۔

خیال رہے کہ حوثیوں کا کہنا تھا کہ میزائل حملے میں اسرائیلی دار الحکومت تل ابیب کے قریب ایک عسکری ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے،بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام میزائل کو روکنے کے لیے متحرک ہوا لیکن وہ میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے