English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد،پولیوورکرز سے زیادتی کا نوٹس لے لیاگیا

القمر

جیکب آباد ( نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں پولیو ورکر سے زیادتی کا آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا،ڈی آئی جی پیر محمد شاہ جیکب آباد پہنچے جائے وقوعہ کا معائنہ ،متاثرہ پولیو ورکر سے ملاقات،خاتون کو بیان تبدیل کرنے میں کوئی بھی پولیس افسر ملوث پایا گیا تو کاروائی کی جائے گی: تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںپولیو ورکر سے زیادتی کا آئی جی سندھ پولیس نے سختی سے نوٹس لیا ہے جس کے بعد ڈی آئی لاڑکانہ کی اضافی چارج رکھنے والے ڈی آئی جی سکھر سید پیر محمد شاہ جیکب آبا دپہنچے ،ڈی آئی جی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور زیادتی کا شکار پولیو ورکر خاتون سے بھی ملاقات کی بعد ازاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈی آئی جی پیر محمد شاہ کا کہنا تھ کہ خاتون پولیو ورکر نے واقع کا مقدمہ رہزنی کو کیوں کرایا کس نے خاتون کو بیان تبدیل کرنے پر دبائو ڈالا تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے