بھارت کی ریاست گجرات میں ایک خاتون اپنے بیٹے کی پانچویں سالگرہ کی تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ یہ واقعہ گجرات کے علاقے ولساڑ کے رائل شیلٹر ہوٹل کا ہے۔
خاتون تقریب کے دوران اپنی بیٹی کو گود میں لیے ہوئے تھیں۔ بچی شوہر کو تھماکر وہ اسٹیج پر چڑھیں تو اچانک دل میں درد محسوس ہوا اور وہ اپنا سر شوہر کے کاندھے پر رکھتے ہوئے بے سُدھ ہوکر گر پڑیں۔
تقریب میں شریک افراد نے خاتون کو فوراً قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی خاتون اِس دارِفانی سے رخصت ہوچکی تھیں۔
اس اندوہ ناک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ اُس وڈیو میں خاتون کو اچانک گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

