English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کے ذریعے بچوں کی تربیت کی جائے،ڈاکٹر ہارون

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ”میرے نبی میرے آئیڈیل” کے عنوان سے شائننگ اسٹار ز (یتیم بچوں) کے لیے سیمینار اور سالانہ طبی معائنے کا انعقادالخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کے شعبہ کفالت یتامیٰ نے کیا۔ سیمینار کا مقصد بچوں کو حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ اور ان کی تعلیمات کے ذریعے اخلاقی و روحانی تربیت فراہم کرنا تھا۔ اسکالر ڈاکٹر ہارون نے اس سیمینار میں بطور مہمان شرکت کی اور سیرت النبی ؐ کے موضوع پر بچوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے حضور اکرم ؐ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور بچوں کو اخلاق، دیانتداری اور ہمدردی جیسی صفات اپنانے کی تلقین کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ہارون اور ان کی ٹیم نے الخدمت فاؤنڈیشن کے 50 رجسٹرڈ شائننگ اسٹارز کا طبی معائنہ بھی کیا۔ یہ سالانہ طبی معائنہ الخدمت فاؤنڈیشن کی مستقل پالیسی کا حصہ ہے تاکہ شائننگ اسٹار (یتیم بچوں) کی جسمانی صحت کا باقاعدہ معائنہ ہو سکے اور ان کی بہتر دیکھ بھال کی جا سکے۔مزید برآںالخدمت فاؤنڈیشن نے اس ماہ میں مزید 200 بچوں کی صحت جانچ کا منصوبہ بنایا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن تمام متعلقہ طبی ماہرین سے بطور رضاکار درخواست کرتی ہے کہ وہ اس عظیم مقصد میں حصہ لیںجو افراد رضاکارانہ طور پر اس مہم میں شامل ہونا چاہتے ہیں، وہ الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد دفتر سے فوری رابطہ کریں۔سیمینار میں بچوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور حضور اکرم ﷺ کی زندگی سے متعلق اہم باتوں کو سیکھا۔ الخدمت فاؤنڈیشن ان شائننگ اسٹارز (یتیم بچوں) کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے لیے مسلسل کوشاں ہے تاکہ ان کی شخصیت کی ہمہ جہت ترقی ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے