ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناروے میں الیکٹرک کاروں کی تعداد پٹرول گاڑیوں سے بڑھ گئی

اوسلو (انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے میں پہلی بار مکمل طور پر برقی گاڑیوں کی تعداد پٹرول کی گاڑیوں سے زیادہ ہوگئی۔ نارویجن روڈ فیڈریشن کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 16 ستمبر تک رجسٹر ہونے والی 28 لاکھ گاڑیوں میں سے 7 لاکھ 54 ہزار 303 مکمل طور پر الیکٹرک اور 7 لاکھ 53 ہزار 905 پٹرول کی تھیں۔ ملک میں ڈیزل گاڑیوں کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،جس کے بعد اب ناروے کی سڑکوں پر پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں ہیں۔ حکام نے اس پیش رفت کو تاریخی قرار دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں